News:

Wondering if this will always be free?  See why free is better.

Main Menu

اردو سپورٹ

Started by Mraza, July 09, 2009, 07:03:54 PM

Previous topic - Next topic

Mraza

السلام علیکم !
                       دوستوں اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پرابلم ہے اور آپ اردو زباں میں اسے بیان کرنا چاہتے ہیں تو یہاں پر ایک نیا موضوع شروع کریں اپنی پرابلم کی تفصیل کے ساتھ، تو کوئی اردو سمجھنے والا ممبر آپ کی مدد کر سکے۔
               اس وقت ہمیں اردو ترجمہ کرنے والے ارکان کی بہت ضرورت ہے۔برائے مہربانی آئیں اور مل کر اپنی زبان اور قوم کا نام روشن کریں۔  اگر آپ اس سوفٹ ویر یعنی سمپل مشینز فارم کی اردو ترجمہ کرنے والی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو آپ اردو سپورٹ بورڈ میں اپنا موضوع شروع کر سکتے ہیں۔

          شکریہ،

                       رضا
                      اردو سپورٹ موڈریٹر
Signature:
Old Software Engineers Never Dies, They Just Log Out...
! ! ! ! ! 5 Best Movies Thread ! ! ! ! !

Sharjeel_

رضا صاحب
السلام علیکم
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ سمپل مشینز فورم کے اردو ترجمے پر کتنا کام ہوچکا ہے اور کیا کچھ باقی ہے۔ میری خواہش ہے کہ فورم کو جلد از جلد اردو میں منتقل کردیا جائے تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں۔ جو کام باقی ہے اس میں اپنا حصہ ڈال کر کام کو تیز تر کرنا چاہتا ہوں۔

والسلام
شرجیل

Mraza

واسلام شرجیل
            آپ کی ترجمانی میں شرکت کے لیے بہت شکریہ۔ اس وقت ہم نے کوئی ساٹھ فی صد کام ختم کر لیا ہے۔ جسکے بعد ہم موڈیفیکیشنز کی ترجمانی شروع کریں گے۔ اگر آپ ہمارے ساتھ اس کام میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں تو بتائیے ہم آپ کو لینگوئج ایڈیٹر کھول دیں گے۔ آپ وہاں پچھلی مکمل کی گئی ترجمانی  بھی دیکھ سکیں گئے۔اگر  آپ مزید مدد چاہتے ہیں تو مجھے اپنا میسنجر ایڈریس بھیج دیں میں آپ سے رابطہ کر لوں گا۔


          شکریہ،

                       رضا
                      اردو سپورٹ موڈریٹر
Signature:
Old Software Engineers Never Dies, They Just Log Out...
! ! ! ! ! 5 Best Movies Thread ! ! ! ! !

Sharjeel_

رضا
السلام علیکم
میں سمپل مشینز فورم کی اردو ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ میں ترجمانی کے کام میں کافی حصہ ڈال سکتا ہوں۔ اس کے علاوہ دیگر امور کے لیے بھی وقت نکال سکتا ہوں۔ آپ مجھ سے رابطے کے لیے میرا یاہو مسینجر آئی ڈی استعمال کرسکتے ہیں:
za$sh$ar$je$el
اس میں سے ڈالر کا نشان نکال دیں۔

شکریہ
شرجیل

Hassan_the best

السلام علیکم شرجیل

Sharjeel_

وعلیکم السلام
ذرا یہ وضاحت کردیجئے کہ آپ کا نام حسان ہے یا حسن، انگریزی کے اسپیلنگ کی وجہ سے واضح نہیں‌ہورہا۔

Hassan_the best


Sharjeel_

رضا،
میں ابھی تک انتظار کی گھڑیاں‌گن رہا ہوں۔ کیا ٹیم میں شمولیت کا طریقہ کار اتنا طویل ہے؟ دو ہفتے سے زائد وقت گزر چکا ہے لیکن تاحال کوئی پیش رفت ندارد ہے۔

Mraza

سلام شرجیل ! میں اصل میں آپکا میسینجر پر انتظارکر رہا تھا۔ لیکن آپ وہاں آن لائن نہیں ہوئے۔ خیر آپ ایک ای۔میل اپنی اردو ٹیم میں شمولیت کے لیے اس ایڈریس پر بھیجیں۔

[email protected]

شکریہ
Signature:
Old Software Engineers Never Dies, They Just Log Out...
! ! ! ! ! 5 Best Movies Thread ! ! ! ! !

iTHero

میری طرف سے بھی تمام اردو ٹیم کے ممبران کو خوش آمدید اور میں سب کے ساتھ یہاں کام کرنا چا ہتا ہوں۔

Mraza

well iTHero is waqat hame Urdu translators ki buht zaroorat hai, kia ap translation team me shamil hona chahe gai?
Signature:
Old Software Engineers Never Dies, They Just Log Out...
! ! ! ! ! 5 Best Movies Thread ! ! ! ! !

iTHero

Meri Poori Koshish Hai Jitna Ilm Mere PAs SMF ka hai main Yahan Share KAro ga.....

Advertisement: